میٹ مرچنٹس کیجانب سے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری

Share

میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے بقر عید پر جانور کٹائی کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔میٹ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی فہرست کے مطابق 3 من تک بچھیا کی کٹائی کا ریٹ 20 ہزار روپے، اونٹ کٹائی کا ریٹ 70 ہزار روپے، بکرا کٹائی کا اجرت 10 ہزار روپے سے شروع ہوگی۔میٹ مرچنٹس کا کہنا ہے کہ وزنی جانوروں کی کٹائی کی اجرت مقامی قصاب طےکریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین کنزیومر رائٹس کونسل شکیل بیگ کا کہنا ہے کہ بکرا کٹائی کا ریٹ 3 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ گائے کٹائی کا ریٹ 10 سے 15 ہزار ہونا چاہیے جبکہ اونٹ کٹائی کا ریٹ 40 ہزار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …