بلوچستان کی تمام دہشت گرد تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دیدیا گیا

Share

وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے ذریعے حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام تنظیمیں فتنہ الہندوستان کہلائی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فتنہ الہندوستان کا نام ان تمام دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریے، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …