ٹرمپ دوسری صدارتی مدت کے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

Share

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ایئر فورس ون کے طیارے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پہنچے جہاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ٹرمپ آج کا دن اور کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …