حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کردیا

Share

حماس نے امریکی نژاد اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کو عالمی ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق عیدان الیگزینڈر کو خان یونس میں عالمی ریڈ کراس کی ٹیم کے حوالے کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے 7 اکتوبر 2023 حملے کے دوران عیدان الیگزینڈر کو یرغمالی بنایا تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق عیدان الیگزینڈر کو اسرائیل کے رعیم فوجی اڈے میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ عیدان الیگزینڈر کے خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں طبی معائنے کے بعد دوحہ منتقل کیا جائیگا جہاں انکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …