صبح سویرے اسرائیل کا غزہ پر حملہ، 24 فلسطینی شہید

Share

صبح سویرے غزہ پر اسرائیل کے حملے میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے۔عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے آئے ریسکیو ورکرز پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ کی گئی۔غزہ میں امداد کی بندش سے غذائی بحران شدید ہوگیا اور فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئےرپورٹس کے مطابق بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی تمام امداد دو مارچ سے روک رکھی ہے۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …