سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا

Share

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاوں اور جرمانوں کا اعلان کردیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا۔اعلامیے میں درج ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے پر داخل ہونے پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جبکہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا. غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی، جبکہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ جرمانہ یا سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائر کی جاسکے گی

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …