وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ

Share

وفاقی حکومت نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقاتوں میں کیا گیا۔مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز نے اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …