ممبران پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں

Share

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تفصیلات سامنے آئیں۔اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی، بل کی منظوری کے بعد اب صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی جائے گی، بل کی منظوری کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی جائے گی۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار ہوئی ۔علاوہ ازیں بل کی منظوری کے بعد اب سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی، اب ایڈوائزر کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی۔

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …