وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گی

Share

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج 8 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری دورے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے، مریم نواز کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا، مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گی۔سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا، مریم نواز بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، میڈیکل، صنعتوں کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔مریم نواز دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گی۔

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …