حکومت نےبجلی 8 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

Share

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں8 پیسے کا اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔نیپرا اعلامیے کے مطابق 26 اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی گئی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے چارج کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *