آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا کیلنڈر جاری، پاکستان شامل نہیں

Share

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے ایک اور اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دی گیا ہے، اس نئے کیلنڈر میں بھی پاکستان شامل نہیں ہے۔آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا 18 ستمبر تک اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا، 18 ستمبر کو ایگزیکٹیو بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا۔اس سے قبل بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں کا کیلنڈر جاری ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو تاحال بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان ہے، پاکستان کو 2 ارب ڈالرز ایکسٹرنل فناننسنگ گیپ کا سامنا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان 1.75 ارب ڈالرز کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی درخواست کر چکا ہے۔پاکستان اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالرز قرض کی درخواست بھی کر چکا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …