عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

Share

لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں میں 24 گھنٹے کے دو مرتبہ کمی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …