رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا

Share

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا، چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا، مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں اور آسٹریلیا میں کیا جاسکے گاشمالی امریکا، جنوبی امریکا کے بیشتر حصوں میں بھی مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، شمالی اور مشرقی یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن1 بجکر 2 منٹ پر ہوگا، 3 دن بجکر 17منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا اور 4 بجے گرہن عروج پر ہوگا۔واضح رہے کہ چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا

Check Also

ایرانی سپریم لیڈر کو کیسے شہید کیا گیا،کس نے مخبری کی،لوکیشن کس نے بتائی،حملے کو وقت کس نے متعین کیا،سب سامنے آگیا،جانئے

Share نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیت اللہ علی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *