مقبوضہ کشمیر میں فلسطینی پرچم لہرانے پر عزادار گرفتار

Share

مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے موقع پر عزاداروں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ پولیس نے متعدد عزاداروں کو گرفتار کرکےان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں عزاداروں نے یوم عاشور کے جلوسوں میں سینہ کوبی کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم بھی لہرادیا۔ یہ بات سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے بتائی۔عزاداروں نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نام نہاد جنگ کے نام پر فلسطینی نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو شہید کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔صہیونی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عزاداروں نے فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی فوج و حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔مقبوضہ جنت نظیر وادی کے طول و عرض میں یومِ عاشور منایا گیا۔ متعدد مقامات پر عزاداروں کے بڑے جلوس برآمد ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …