سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں دہشت گردوں کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

Share

سلطنت عمان کی امام علی مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا ہے۔ فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مسقط کے علاقے وادی الکبیر میں امام علی مسجد میں پیش آیا

جہاں مجلس عزا جاری تھی اور سات سو سے زائد افراد موجود تھے۔عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں زیادہ تر پاکستانی کمیونٹی کے افراد تھے۔سیکیورٹی حکام اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم حملہ آوروں کی تعداد اور ہلاکت سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہوسکیں

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …