پیمرا نےعمران خان پر پابندی لگادی،حکومت نے فوراً پابندی اٹھادی

Share

وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر اور پریس کانفرنس دکھانے پر عائد پابندی ہٹانے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو عمران خان کی تقریر پر پابندی فوری ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سیکشن 5 کو بروئے کار لاتے ہوئے پیمرا کو ہدایت جاری کی ہے۔اس سے قبل پیمرا نے عمران خان کے متنازع بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کی تقاری اور پریس کانفرنس دکھانے پر پابندی لگادی۔پیمرا اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی قیادت اور ریاستی اداروں کےلیے ایسے نفرت انگیز، غلیظ اور بلا جواز بیانات خلاف آئین ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ عمران خان کی تقاریر نشر ہونے سے عوام میں نفرت بڑھنے اور امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے

Check Also

ایران سے درآمدات میں معمولی اضافہ، پاکستان کا انحصار برقرار

Share پاکستان کا رواں مالی سال بھی ایران سے درآمدات پر انحصار برقرار ہے، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *