اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Share

اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی۔ اس کی گہرائی 142 کلو میٹر جبکہ مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔خیبرپختونخوا پشاور، مہمند، شبقدر، سوات، باجوڑ، خیبر، لوئر دیر، شمالی وزیرستان مالاکنڈ اور مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …