عمران خان کا توشہ خانہ ،سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کرنے کا فیصلہ

Share

تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان نے سائفر کیس کی کارروائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم کی جانب سے آج کارروائی عدالت میں چیلنج کی جائے گی۔رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آج ہائیکورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں ہوتی ہے۔علاوہ ازیں توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …