شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا

Share

راولپنڈی: شیخ رشید کی انتخابی مہم کے لیے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔الیکشن مہم کے دوران رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرکے شیخ رشید اور ان کے حمایتی امیدواروں کی مہم چلانے پر پولیس کی مدعیت میں تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔پولیس نے رکشے پر ساؤنڈ سسٹم نصب کرنے والے دو افراد وحید گل اور کامران کو گرفتار کرکے رکشہ اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔مقدمے کے مدعی کے مطابق ایک رکشہ جس پر قلم دوات کا نشان لگا تھا ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے عوام کے آرام میں خلل ڈال رہے تھے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی کال پر الیکشن مہم کا آغاز کرنے اور ریلیاں نکالنے والوں کے خلاف بھی تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی مدعیت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور روڈ بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …