ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کردیا۔چیف جسٹس عامر فاروق اورجسٹس طارق محمود پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف دائر چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار طور پر بحال ہوگیا ہے۔جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر، سیکرٹری داخلہ اور دیگر نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …