الیکشن میں سکیورٹی خطرات، پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

Share

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلحہ لے کر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی بھی دفعہ 144 کے زمرے میں آئے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو الیکشن میں سکیورٹی خطرات کی اطلاعات ہیں، دہشت گردی اورامیدواروں میں لڑائی جھگڑے کے امکانات ہیں۔حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ 12فروری تک کیا گیا

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …