الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیئے

Share

عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کےلئے کوششیں جاری ہیں، الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی اور کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمند کردیے۔ بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امور نمٹائیں گے۔ سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز انتخابی عمل کی تکمیل تک بند رہیں گے۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈزکے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز الیکشنز تکمیل تک منجمد رہیں گے، بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے امورنمٹائیں گے۔۔بلدیاتی ادارے ،انتخابات تک صفائی اور سینیٹیشن کا کام کریں گے اور کسی نئی سکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکیں گے۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ وہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول اجراء سے پہلے ہوا۔جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی شفاف الیکشنز کی وجہ سے لگائی گئی۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …