نادرا میں ہر جمعہ یوم خواتین ہوگا

Share

نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی) کی جانب سے پاکستانی خواتین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔نادرا نے خواتین کو پیغام دیا ہے کہ پاکستا بھر میں تمام نادرا رجسٹریشن سینٹر پر ہر جمعے کو بطور ’یوم خواتین‘ منایا جارہا ہے۔

قومی رجسٹریشن کی خواہشمند خواتین کے اس تمام عمل میں نادرا کے عملے کا ہر ممکن تعاون حاصل رہے گا۔آفیشل ایکس ہینڈل پر نادرا کی پوسٹ میں خواتین سے کہا گیا ہے کہ اپنے قریبی ترین رجسٹریشن سینٹر کا دورہ کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اپنا اندراج کروائیںنادرا نے اس اقدام کو تمام پاکستانی خواتین کے نام کرتے ہوئے انہیں پیغام دیا ہے کہ ، ’آپ ہمارا فخر ہیں‘دُنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا جو صنفی مساوات ، تولیدی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل کی جانب توجہ دلاتا ہے

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …