بجلی کی قیمت میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

Share

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، سی پی پی اے نے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرائی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے درخواست میں اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔نیپرا میں درخواست پر سماعت 27 دسمبر کو ہوگی، جس کی منظوری سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر ہونے والے ممکنہ اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …