آئندہ ماہ سےپاکستان میں شدید سردی پڑنے کاامکان

Share

رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے۔ نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور ہوجائےگا،

سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونےلگتا ہے۔ موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زائد سردی کی صورت میں نظر آئیں گے، نومبر میں ہلکی سے معتدل مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے جب کہ نومبرکے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارشں اور برفباری کا امکان ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *