آج 27 اکتوبر ،جموں کشمیر پرغیر قانونی بھارتی قبضےکا دن، دنیا بھرمیں کشمیریوں کا یوم سیاہ

Share
ء

بھارت کے مقبوضہ جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضے کے دن آج کنٹرول لائن کےدونوں اطراف اور دنیا بھر کےکشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ 27 اکتوبر 1947 کوبھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں اپنی فوجیں غیرقانونی طور پر اتاری تھیں جب کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے، پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، چاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنا پڑے۔دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 27 اکتوبر1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، انسانیت شرمندہ ہے۔آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے غاصبانہ قبضہ پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

Check Also

شمالی کوریا: کم جونگ اُن پھر حکمراں جماعت کے سربراہ مقرر

Share کم جونگ اُن دوبارہ حکمراں جماعت کے سربراہ منتخب ہو گئے۔حکمراں ورکرز پارٹی نے …

One comment

  1. thai slot 888 vip là điểm đến lý tưởng cho những ai đang tìm kiếm sự kết hợp giữa giải trí đỉnh cao và cơ hội sinh lời bền vững. Chúng tôi luôn minh bạch trong việc công bố tỷ lệ thắng cược, giúp người chơi dễ dàng xây dựng chiến thuật cá nhân hiệu quả. TONY02-03H

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *