بشریٰ بی بی کو رجسٹرار آفس کے درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

Share

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بیگم کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست گزار بشریٰ بی بی کو درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار 7 روز میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کریں، درخواست گزار درخواست کے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کریں، یاد رہے کہ گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ تمام اداروں سے مقدمات کی تفصیلات طلب کی جائیں، اس درخواست پر فیصلہ آنے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری یا طلبی سے روکا جائے

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …