کراچی پورٹ سے ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کیےجانے کا انکشاف

Share

کراچی پورٹ پر امپورٹ کی گئی گندم چوری کرنے کی انوکھی واردات ہوئی، ٹرکوں پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گندم چوری کی گئی تاہم ٹرک کو پورٹ سے باہر نکلنے کے بعد پکڑ لیا گیا۔کراچی پورٹ سے ٹرک کے آگے ایک نمبر اور پیچھے دوسرا نمبر لگا کر گندم چوری کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ چور گندم سے بھرا ٹرک پورٹ سے باہر لے آئے تاہم ڈرائیور کے پاس بلٹی نمبر اور وزن کی پرچی موجود نہیں تھی۔اس حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ ٹرک کو پورٹ سے باہر نکلتے ہی شک کی بنیاد پر روکا گیا، امپورٹر نے گندم کا ٹرک پکڑ کر پورٹ حکام کے حوالےکردیا۔ واقعہ 21 اکتوبر کو پیش آیا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …