الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا

Share

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں ای ایم ایس کی ٹریننگ کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا ہے کہ 13 جولائی سے 26 جولائی تک الیکشن کمیشن افسران کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی،13 اور 14 جولائی کو چاروں صوبوں اور مرکزی سیکرٹریٹ کے 20 پی ایم یو اورآئی ٹی افسران کو ٹریننگ دی جائے گی،دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 17 سے 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمیشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی،24 سے 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلیٰ افسران کو ایک ایک دن بریفنگ دی جائے گی

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …