وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Share

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کی منظوری دیدی، منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سطح پر عید پر 2 روز کی سرکاری چھٹی ہوگی، وفاقی ملازمین کیلئے جمعرات اور جمعہ کی چھٹی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ میں چھ روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، 6 روز کام کرنے والے دفاتر کیلئے جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی ہوگی۔خیال رہے کہ پاکستان میں کل ذوالحج کا چاند نظر آگیا تھا جس کے بعد عید 29 جون 10 ذوالحج کو منائی جائے گی۔

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …