طوفان کا خطرہ ٹل گیا، ماہی گیروں کو بستیوں میں جانے کی اجازت

Share

ڈی سی بدین نے آج سے ماہی گیروں کو اپنی اپنی بستیوں میں واپس جانے کی اجازت دے دی۔ بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان بپر جوائے کا خطرہ ٹلنے کے بعد ساحلی پٹی کے اطراف چلنے والی تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی تھم گیا۔ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز کا کہنا ہے کہ ساحلی پٹی کے شہری علاقوں کا موسم خوشگوار اور مطلع ابر آلود ہے جب کہ سمندری طوفان کا خوف کافی حد تک ختم ہوگیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق آج سے ماہی گیر اپنی اپنی بستیوں میں واپس چلے جائیں گے، دو روز سے چلنے والی تیز ہوا اور بارشوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں، جن ماہی گیروں کا نقصان ہوا جلد سے جلد ان کا ازالہ کریں گے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …