برطانوی وزیراعظم کا امیدوار بننے کیلئےرشی سونک کو مطلوبہ حمایت حاصل

Share

برطانیہ کا اگلا وزیراعظم بننے کی دوڑ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگئی، رشی سونک نے وزیراعظم کا امیدوار بننے کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل کرلی۔103 کنزرویٹیو اراکین پارلیمنٹ نے رشی سونک کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا جب کہ سابق وزیراعظم بورس جانسن اب بھی دوڑ میں شامل رہنے پر بضد ہیں اور وہ بیرون ملک تعطیلات ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پینی مورڈنٹ کا ستارہ اس بار بھی روشن نہ ہوسکا اور وہ چند اراکین کی حمایت ہی حاصل کر سکیں، کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

Check Also

حوثیوں سے امریکہ کا براہِ راست رابطہ ہوا ہے. نائب امریکی صدر کی تصدیق

Share امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *