سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 جوان شہید

Share

بلوچستان کے علاقے زرغون میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے پر پوسٹ پر موجود جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری روکنےکے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *