نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مذید اضافہ کر دیا

Share

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 34 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی کے نرخ بڑھانے کے حوالے سے نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت مکمل کی، سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 17 پیسے بڑھانے کی درخواست دی تھی، نیپرا نے سی پی پی اے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے بجلی صرف 34 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دی ہے۔بجلی کی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ بجلی کے بلوں پر ہوگا جس سے صارفین پر 2 ارب 90 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *