جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

Share

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لانس نائیک شعیب علی اور سپاہی رفیع اللہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید لانس نائیک شعیب علی کا تعلق پاراچنار، سپاہی رفیع اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، بہادرسپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *