امریکی سرحد کےقریب پناہ گزینوں کےکیمپ میں آتشزدگی سے37 افراد

Share

شمالی امریکی ملک میکسیکو میں امریکی سرحد کےقریب پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے 37 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ امریکی سرحد کے قریب میکسیکو کے شہر ‘Ciudad Juarez’ میں پیش آیا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے میں 37 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 21 کے قریب زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے پناہ گزینوں کے کیمپ میں آتشزدگی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق کیمپ میں آگ سے متاثر ہونے والے افراد کی اکثریت کا تعلق وینزویلا سے ہے جو کہ امریکا میں داخل ہونےکے خواہش مند تھے

Check Also

ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

Share امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز نے بھی اپنے عہدے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *