وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی

Share

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔اسلام آباد میں چوہدری یاسین اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپس میں مشاورت کے سارے فیصلے کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے،کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں امید ہے یہ فیصلہ بہتر ثابت ہوگا، ہماری لیڈر شپ نے کشمیر کے عوام کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی کشمیر کو بہت اہمیت دی، پی پی پی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات

Check Also

بھارت کی طرف سے پاکستان کا پانی روکنا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے: صدرِ مملکت

Share صدر مملکت نے بھارتی یکطرفہ اقدامات پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کا خیرمقدم …