اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیراعظم کل دوحہ قطر روانہ ہوں گے

Share

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی آواز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *