نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Share

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں سرکاری حکام اور نگران وزیر اعلیٰ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔تقریب میں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار، سابق سی سی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سابق گورنر پنجاب چودھری سرور، سنیئر صحافی سلمان غنی کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا یومیہ نظام منظور

Share پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے طریقہ کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔دستاویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *