ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول جاری

Share

وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔فیس شیڈول کا اطلاق ڈپلومیٹیک،آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کے لیے کیا گیا ہے،عام شہریوں کوای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پرکیا جائے گا۔ابتدائی طور پرای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، ملک کے باقی شہروں میں بتدریج ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس9ہزار، ارجنٹ فیس 15ہزار، 36 صفحات کے لیے10سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 13ہزار500 ، ارجنٹ 22 ہزار500 ، 72صفحات کے 5سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16ہزار500، ارجنٹ 27 ہزار500، 72 صفحات کے 10سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 ، ارجنٹ فیس 40ہزار500روپے ہوگی۔فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ ، موبی کیش اورایزی پیسہ سے بھی کی جاسکے گی۔

Check Also

گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کے دوران جنید اکبر کو گرفتار کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر

Share پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *