اخترمینگل،غفورحیدری سمیت بلوچستان کے42پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل ہونےکا امکان

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گوشواروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر بلوچستان کے 42 پارلیمنٹیرینز کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے 42 پارلیمنٹرینز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت پیر کو معطل کردی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ نے 31 دسمبر تک تفصیلات جمع کرانی تھیں۔اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالوں میں بلوچستان کے 9 سینیٹرز، 9 ارکان قومی اسمبلی اور 24 ارکان صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔گوشواروں کی تفصیلات نہ فراہم کرنے والوں میں اختر مینگل، مولانا عبدالغفور حیدری، قاسم سوری ،یار محمد رند، جام کمال، انوارالحق کاکٹر ،شاہ زین بگٹی اور دیگر شامل ہیں

Check Also

وفاق کو بتادیا صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جائے، چئیرمین پی ٹی آئی

Share چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *