راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

Share

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 78 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔چوتھے روز پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور زاہد محمود نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 499 رنز سے کیا۔آغا سلمان نے 62 گیندوں پر ایک چھکا اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آٹھویں وکٹ 554 رنز پر گری جب آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 576 رنز پر گری جب زاہد محمود 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث رؤف تھے جنہوں نے 12 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 161 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیںپاکستان کی جانب سے تیسری سنچری قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنائی، وہ 136 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے تھے

Check Also

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

Share آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *