یوکرین کی نیٹو میں شمولیت سے تیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گی، روس نے خبردار کر دیا

Share

روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری الیگزینڈر وینیڈکٹوف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت تیسری جنگ عظیم کی وجہ بن سکتی ہے۔

ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیف کو بہت اچھی طرح معلوم ہے کہ اس قسم کا اقدام یقینی طور پر معاملات کو جنگ عظیم سوئم کی طرف لے جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاید وہ بھی یہی چاہتے ہیں، مغرب نے بھی یوکرین کی مدد کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ اس تنازع میں براہ راست فریق ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چند ہفتے قبل یوکرین کے چار علاقوں کو روس کا باقاعدہ حصہ بنانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی تھی۔بعد ازاں یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کےلیے نیٹو فوجی اتحاد کی رکنیت کا عمل تیز کیا جائے

Check Also

حماس کے نئے سیاسی سربراہ خلیل الحیہ کی شہید رہنماؤں کے نقش قدم پر چلنے کی یقین دہانی

Share حماس کے نو منتخب سیاسی سربراہ خلیل الحیہ نے اپنی قوم کو مزاحمتی تنظیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *