ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست، بھارتی بورڈ کا نئی کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

Share

بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگی۔بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے، یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024 میں کئی سینئر کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا ٹی ٹوئنٹی کم ہیںانہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور پر صرف 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جن میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔واضح رہے کہ 10 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے بدترین شکست دی تھی

Check Also

آسٹریلوی ٹیم 15 سال بعد وائٹ بال سیریز کھیلنے بنگلادیش جائے گی

Share کرکٹ آسٹریلیا نے دورۂ بنگلادیش کے شیڈول کا اعلان کردیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 15 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *