وزیراعظم شہباز شریف اور فلسطینی صدر کی جذباتی ملاقات, ایک دوسرے سے بغل گیر ہوگئے

Share

، وزیر اعظم شہباز شریف اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان ملاقات کے دوران جذباتی گفتگو،ہوئی دونوں صدور ایک دوسرے سے گرمجوشی سے بغل گیر ہوگئے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے درمیان جذباتی گفتگو اسلامی اخوت اوربھائی چارے کی مثال بن گئی۔ دونوں قائدین گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بغل گیر ہوئے جبکہ صدر محمود عباس نے فرط جذبات سے وزیراعظم شہبازشریف کے دونوں ہاتھ اپنے ہاتھوں میں تھام لئے۔

دونوں قائدین میں دلچسپ مکالمہ ہوا، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد کے لئے بے حد شکرگزار ہوں،محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں۔امریکی غلامی نامنظور‘ پاکستان کا اقوام متحدہ میں قرارداد کی حمایت سے انکار، شہباز شریف بولے کہ ایسا نہ کہیں، فلسطین نے سیلاب زدگان کی جس طرح مدد کی ہم کبھی بھول نہیں سکتے، آپ کی کامیابی تک پاکستان آپ کے حق کے لئے آواز بلند کرتا رہے گا۔ محمود عباس بولے کہ ہم بھی ایک سوسال سے پاکستانیوں کو نہیں بھولے کیونکہ مفتی فلسطین اپنی وفات تک پاکستان میں رہے اور ان کی دیکھ بھال پاکستان نے کی،قیام پاکستان سے پہلے سے ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ فلسطین ہمارے ایمان ویقین کا حصہ ہیں۔آج کی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرنے والے ر ہنماؤں میں آپ شامل ہیں،آپ کی حمایت اور جذبے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،فلسطین ہمارے دل میں ہیں

Check Also

ایرانی صدر، وزیر خارجہ و دیگر حکام کو بعض پابندیوں کے ساتھ امریکی ویزے جاری

Share امریکا نے نیویارک میں موجود ایرانی اقوامِ متحدہ مشن کے حکام اور ان کے …

One comment

  1. Đánh game bài đổi thưởng trên F8bet tìm bàn nhanh, toàn người chơi thật không có bot.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *