انگلینڈ ٹیم 17سال بعدٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

Share

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے 17 سال بعد اسلام آباد پہنچ گئی۔مہمان ٹیم پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی، دوسرا ملتان اور تیسرا کراچی میں کھیلا جائے گا

بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ کی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔انگلش کرکٹرز اتوار کو آرام کے بعد پیر سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

Check Also

پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، درجنوں ممالک کے ساتھ ویزا فریء معاہدے طے پا گئے

Share پاکستان نے درجنوں دوست ممالک کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے کرلیے، تاہم ویزا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *