امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی

Share

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہے نومبر مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہو سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرے گا تاہم امریکی حکام کے مطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا مؤقف تبدیل بھی ہوسکتا ہے جبکہ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت بھی واضح نہیں ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ایران کی تجویز میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی بات شامل تھی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کی پیش کش کی تھی۔

Check Also

ایران نے دوبارہ حملہ ہونے پر جنگ بحرِ ہند سے آگے تک پھیلانے کی دھمکی دیدی

Share ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا …