تحریک انصاف سیاسی کمیٹی کا 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق

Share

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 ستمبر کے احتجاج اور مارچ سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان نے مؤقف اختیار کیا کہ 27 ستمبر کو پشاور سے اسلام آباد جانے کی صورت میں خون خرابے کا خدشہ ہے جب کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے جلوس کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے ارکان نے 27 ستمبر کا احتجاج مؤخر کرنے پر اتفاق کیا، تاہم احتجاج کی نئی تاریخ کے حوالے سے اجلاس میں دو تجاویز سامنے آئیں، ایک تجویز احتجاج کو 5 اکتوبر جبکہ دوسری کو 10 اکتوبر تک مؤخر کرنے کی ہے۔پارٹی اراکین کا کہنا تھا کہ “وفاق ہمارے ساتھ کھیل رہا ہے، ہم بھی ان کے ساتھ کھیلیں گے”، اب وفاق کے ساتھ اعصابی لڑائی لڑی جائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ خود وفاق کے خلاف کھڑے ہوں۔دوسری جانب پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ احتجاج کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آج شام سیاسی کمیٹی کے دوبارہ ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Check Also

ڈاکٹر محمد نجیب نقی صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب، حلف اٹھا لیا

Share نومنتخب صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے اپنے عہدے کا …