ایران نے دوبارہ حملہ ہونے پر جنگ بحرِ ہند سے آگے تک پھیلانے کی دھمکی دیدی

Share

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے دوبارہ حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ بحرِ ہند اور اس سے آگے تک پھیلایا جا سکتا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ موجودہ تنازع خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے بحیرۂ احمر تک پھیل چکا ہے، اس لیے مزید جنگ کی صورت میں محاذ بحر ہند اور ممکنہ طور پر اس سے بھی آگے تک پھیل سکتا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کو جاری کی گئی ویڈیو میں صفوی نے کہا کہ ایران کی فوج نے امریکا اور اسرائیل کے دوبارہ حملے کی صورت میں بدترین صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے منصوبے تیار کر رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے نئی جنگ شروع کی تو بحیرۂ احمر اور آبنائے باب المندب کے مرکز میں ایک نیا محاذ کھل سکتا ہے۔صفوی نے یمن کے حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقے پر کنٹرول حاصل کرنے کی بھی تعریف کی ہے

Check Also

آبنائے ہرمز میں جہازوں کیلئے نئی پابندی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ مقرر

Share ایران نے آبنائے ہرمز سے اپنی مقررہ اجازت یا قواعد کی خلاف ورزی کرتے …