لاہور چیمبر انتخابات میں ویژن الائنس کے 12، پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب

Share

لاہور چیمبر انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ویژن الائنس کے 12 اور پی پی بی اے الائنس کے 3 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ویژن الائنس کے صدارتی امیدوار علی ہسام 1700 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جبکہ شیخ محمد ابراہیم 1638 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دیگر امیدواران میں حامد رضا 1605، یوسف رضوی 1588، عظیم افتخار 1585، سید مردان علی زیدی 1570، طارق محمود 1562، ذوالفقار چوہدری 1549، حماد محمود 1544، چودھری فرغام 1541، محمد علی 1535 اور عمر عبداللہ 1512 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔دوسری جانب پی پی بی الائنس کے طاہر منظور چوہدری 1478، عامر عطا باری 1460 اور حمزہ مجید 1455 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں، کارپوریٹ کلاس کی 15 ایگزیکٹیو کمیٹی کی نشستوں پر ویژن الائنس کے 12 امیدوار جبکہ پی پی بی الائنس کے 3 امیدوران کامیاب قرار پائے ہیں۔چیئرمین پی پی بی اے الائنس میان انجم نثار کی جانب سے گنتی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا ہے، پی پی بی الائنس کے امیدواروں نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست الیکشن کمیشن کو جمع کروا دی، ریکارڈ ڈی جی ٹی او آبزورز کی موجودگی میں سیل کر دیا گیا۔

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یورپی کونسل اور صدر یورپی کمیشن سے ملاقات

Share وزیراعظم شہباز شریف نے صدر یورپی کونسل انتونیو لوئس سانتوس دا کوستا اور صدر …